وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان سری لنکن ہم منسب مہندرا راجا پاکسے کی دعوت پر 23 فروری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم نے سری لنکا کی مسلمانوں کو کورونا سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت دینےکا بھی خیر مقدم کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو سری لنکا کا دو روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو سری لنکن وزیراعظم مہندرا راجا پاکسے نے دورے کی دعوت دی تھی، وزیراعظم کا دورہ گزشتہ سال ہونا تھا لیکن کوویڈ کی وجہ سے ملتوی ہوگیا تھا.

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں سری لنکا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "ہم آج سری لنکن پارلیمان میں وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی اس یقین دہانی, کہ مسلمانوں کو کوروناء (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت ہوگی کا خیر مقدم کرتے ہیں."

Watch Live Public News