(ویب ڈیسک ) امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے ایران کے انفراسٹرکچر پر نئے حملوں کے بارے غور شروع کردیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے ٹرمپ کے ٹیلیفونک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں کیونکہ ایران معاہدہ کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام میں کہا تھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ حال اور انتشار کا شکار ہے، ایرانی فوج کے بیشتر شعبے، جیسے بحریہ اور فضائیہ، عملاً اب موجود نہیں رہے۔ انہیں مکمل شکست ہو چکی ہے۔ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کا یہ غنڈہ اب ختم ہو چکا ہے، ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا جو ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا تھا، لیکن اب انہیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔