(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایران پر دوبارہ سخت حملہ کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران پردوبارہ سخت حملہ کریں گے۔ ایران کو ڈیل کرنا ہوگی،ہم ایران سے معنی خیز اور کار آمد ڈیل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایران سے معاہدے کے بارے میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکی تھی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف اچھے دوست اور بہترین شخصیات ہیں ۔پاکستان اب بھی ایران معاملے پر کوشش جاری رکھے ہوا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ہمیں مسلسل الجھا رہا ہے۔ ایران پر سخت حملے کریں گے ، یہ نہیں بتاؤں گا کہ ایران کے پل اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنائیں گے یا نہیں ۔