الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بطور ریٹرننگ افسر صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ فارم 7 پر جاری کیا، جس کے مطابق آصف علی زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کیے گئے فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخابات میں کُل ایک ہزار 44 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 1035 ووٹ درست قرار پائے جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے، آصف زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی 181 ووٹ حاصل کر سکے۔

فارم 7 کے مطابق آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے 255، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8، پنجاب اسمبلی سے 43 اور بلوچستان اسمبلی 47 ووٹ حاصل کیے۔

محمودخان اچکزئی نے پارلیمنٹ سے 119، سندھ اسمبلی سے 3، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 41، پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمودخان اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کا حتمی نتیجہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو بھجواتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں حتمی نتیجہ بھی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔