عاشورائی فکر رکھنے والی ایرانی قوم کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، علی لاریجانی

عاشورائی فکر رکھنے والی ایرانی قوم کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، علی لاریجانی

(ویب ڈیسک ) ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عاشورائی فکر رکھنے والی ایرانی قوم تمہاری کھوکھلی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔

علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عاشورہ سے محبت کرنے والی قوم کو کھوکھلی دھمکیوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا۔ پہلے بھی کئی لوگوں نے ایسے دعوے کیے لیکن ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ  اپنا خیال رکھو کہیں ایسا نہ ہو کہ مٹادیے جاؤ۔

علی لاریجانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز یا تو سب کے لیے خوشحالی کی گزرگاہ ہوگی یا جنگ پسندوں کے لیے شکست اور تکالیف کی گزرگاہ بن جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند رکھا تو اس پر موت، آگ اور قہر برسے گا،بیس گنا زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Watch Live Public News