ڈونلڈٹرمپ کی متنازع ڈاکیومنٹری ایڈیٹنگ اسکینڈل:بی بی سی کےڈائریکٹرجنرل،سی ای اومستعفی

ڈونلڈٹرمپ کی متنازع ڈاکیومنٹری ایڈیٹنگ اسکینڈل:بی بی سی کےڈائریکٹرجنرل،سی ای اومستعفی
کیپشن: ڈونلڈٹرمپ کی متنازع ڈاکیومنٹری ایڈیٹنگ اسکینڈل:بی بی سی کےڈائریکٹرجنرل،سی ای اومستعفی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق متنازع ڈاکیومنٹری میں ایڈیٹنگ کے تنازع کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیبورا ٹرنس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنی رپورٹنگ میں سیاسی غیر جانبداری برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔

متنازع ڈاکیومنٹری میں 6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے کچھ حصے اس انداز میں ایڈیٹ کیے گئے کہ ایسا تاثر پیدا ہوا جیسے وہ اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر حملے اور مزاحمت پر اکسا رہے ہوں۔ یہ پروگرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے محض ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی ایک لیک رپورٹ کے مطابق، بی بی سی کو نہ صرف غزہ جنگ کی رپورٹنگ میں فلسطینیوں کے خلاف جانبداری کے الزامات کا سامنا ہے بلکہ ٹرانس ایشوز اور ٹرمپ تقریر ایڈیٹنگ کے تنازعات نے بھی ادارے پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی بی سی جلد ہی ان معاملات پر باقاعدہ معافی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔

دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے اعلیٰ عہدیداران کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے دی ٹیلی گراف کا شکریہ ادا کیا اور کہا، “آخرکار سچ سامنے آ گیا۔”

Watch Live Public News