چین نے ہالی ووڈ کی فلموں پر پابندی لگا دی 

چین نے ہالی ووڈ کی فلموں پر پابندی لگا دی 

(ویب ڈیسک ) چین کی جانب سے ہالی ووڈ کی فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چین نے جمعرات کو کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے درآمدی چینی اشیاء پر امریکی ٹیرف میں اضافے کے جواب میں ہالی ووڈ فلموں کی درآمدات کو فوری طور پر روک رہے ہیں ۔

تین دہائیوں کے بعد جس کے دوران چین نے سالانہ 10 ہالی ووڈ فلمیں درآمد کیں۔ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر  ٹیرف میں اضافہ امریکی سنیما کی ریلیز کی گھریلو مانگ کو مزید کم کر دے گا۔

دوسری جانب   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بھی ہالی ووڈ  پر پابندی لگانے کے چین کے فیصلے پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

 صدر نے چین کی جانب سے ہالی ووڈ فلموں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر بھی ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس سے بھی بدتر چیزیں سنی ہیں۔

Watch Live Public News