بنگلہ دیش میں انتخابات 12 فروری 2026 میں کرانے کا اعلان 

بنگلہ دیش میں انتخابات 12 فروری 2026 میں کرانے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) بنگلادیشی چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات 12  فروری 2026 کو  کرانے کا اعلان  کردیا۔

خیال رہے کہ  گزشتہ سال طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج کے بعد ہونے والا پہلا قومی ووٹ ہوگا، اس شدید احتجاج نے اُس وقت کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو بھارت فرار ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

جس کے بعدنوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں ایک عبوری انتظامیہ حکومت کر رہی ہے۔انتخابات میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جماعت، بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت اسلامی کےدرمیان مقابلہ متوقع ہے۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی جماعت، عوامی لیگ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ۔

جولائی چارٹر اصلاحات پر ریفرنڈم

تقریباً 12 کروڑ 80 لاکھ ووٹرز کو 300 نشستوں کے لیے ملک بھر میں قائم 42 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین نے قومی نشریاتی خطاب میں کہا کہ یہ ووٹ ’جولائی چارٹر‘ پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کے ساتھ ساتھ ہوگا، جو کہ بدامنی کے بعد تیار کیا گیا ریاستی اصلاحات کا منصوبہ ہے۔

Watch Live Public News