امریکی صدر سے تکرار، ایلون مسک پچھتانے لگے

امریکی صدر سے تکرار، ایلون مسک پچھتانے لگے

ویب ڈیسک: معروف ارب پتی ایلون مسک کو امریکی صدر ٹرمپ سے جھگڑے پر پھچتاوا، معروف ارب پتی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کی گئی حالیہ تنقید پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

اپنے پلیٹ فارم ’ ایکس‘ پر مسک نے لکھا "پچھلے ہفتے کی کچھ باتیں حد سے تجاوز کر گئیں، مجھے ان پر افسوس ہے‘ وہ بہت دور چلے گئے‘۔ 

 ٹرمپ نے فوری ردعمل میں کہا "ایلون سے میرا تعلق ختم ہو چکا، اور میں اسے بحال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا،، معاملہ اس وقت بگڑ گیا جب مسک نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کا نام جیفری ایپسٹین سے منسلک خفیہ فائلز میں ہے۔

 وائٹ ہاؤس نے اسے "جھوٹ اور بے بنیاد" قرار دیا، جوابی وار میں ٹرمپ نے ایلون کو "پاگل" کہا اور دھمکی دی کہ 38 ارب ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کیے جا سکتے ہیں، مسک نے بعد ازاں اپنی کئی متنازعہ پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، جن میں ٹرمپ کے مواخذے اور انتخابی مدد کے دعوے شامل تھے۔

Watch Live Public News