امریکی صدر کا چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ  ہونے کااعلان

امریکی صدر کا چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ  ہونے کااعلان

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے   چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کردیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر  اعلان کرتے ہوئے کہا کہ   امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔   چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب میری اور چینی صدرکی حتمی منظوری ہو گی۔

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے جبکہ   چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔ چین میگنٹس اور ضروری نایاب معدنیات امریکا کو فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چینی طلباء کی امریکا میں تعلیم سمیت جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے وہ چین کو دیں گے۔

Watch Live Public News