امریکی ڈیموکریٹک رہنمانے ڈونلڈٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

امریکی ڈیموکریٹک رہنمانے ڈونلڈٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا
کیپشن: امریکی ڈیموکریٹک رہنمانے ڈونلڈٹرمپ کو جھوٹا قرار دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کے ایرانی میزائل سے متعلق دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

چک شومر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل داغ کر اپنے ہی ملک کے ایک اسکول میں ایک سو ستر بچیوں کو ہلاک کر دیا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل موجود ہی نہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی فوج کو ایران میں زمین پر اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے یہ بات بند کمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی سوالات کیے ان کا کوئی واضح جواب نہیں ملا، جبکہ امریکی عوام کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News