ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈؤنلد ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوو اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے درمیان جمعہ کے روز سینٹ پیٹرز برگ میں ملاقات ہوئی ، جہاں یوکرین پر امن معاہدے کے متعلق بات کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں یوکرین جنگ ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ سینیٹ پیٹرز برگ کی صدارتی لائبریری میں یہ ملاقات ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہی جسے روسی حکام نے مثبت قرار دیا ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن آپس میں بات کریں تو ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر روس کی مدد لی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے روس کے یوکرینی امن معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں روس سے تیل خریدنے والے مملاک پر ثانوی پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ روس کو اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یوکرین کی بے فائدہ جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ مررہے ہیں اور اگر میں صدر ہوتا تو ایسی جنگ نہ ہوتی۔
ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوو کی روسی صدر سے ملاقات اور ٹرمپ کی یوکرین جنگ سے متعلق پوسٹ سے واضح ہے کہ امریکا یوکرین میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔