امریکا کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اورایران کو ٹول ادا کرنے والوں جہازوں کو روکنے کا اعلان

امریکا کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اورایران کو ٹول ادا کرنے والوں جہازوں کو روکنے کا اعلان

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ “ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کرے گا”

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے چند گھنٹوں بعد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی افواج فوری طور پر “ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کی ناکہ بندی کا عمل شروع کریں گی۔”

امریکی صدر نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے، اگرچہ زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا لیکن ایران کے جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار رہا۔

بیان میں  کہا کہ  امریکی بحریہ جو دنیا کی بہترین بحریہ ہے فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور یہاں سے میں داخل ہونے یا نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کا عمل شروع کرے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نےکہا کہ  انہوں نے بحریہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں ہر اس جہاز کو روکے جس نے ایران کو ٹول ادا کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا ’جو بھی غیر قانونی ٹول ادا کرے گا اسے کھلے سمندر میں محفوظ راستہ نہیں ملے گا‘۔

ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ  ناکہ بندی کے بعد کسی بھی وقت ہم آبنائے ہرمز سے تمام جہازوں کو آنے جانے کی اجازت دینے کی بنیاد پر پہنچ جائیں گے۔  ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا اور کہا وہاں بارودی سرنگیں ہیں جس کے بارے میں ایران کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، یہ عالمی بھتہ خوری ہے اور دیگر ممالک خصوصاً امریکا کبھی بھتہ نہیں دیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ  آبنائے ہرمز میں ایرانیوں کی بچھائی گئی سرنگوں کو بھی تباہ کرنا شروع کریں گے، ہم پر یا  جہازوں پر حملہ کرنے والے ایرانیوں کو جہنم رسید کر دیا جائے گا۔ ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہوچکی، طیارہ شکن نظام اور ریڈار ناکارہ ہوگئے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  خامنہ ای اور ایران کے زیادہ تر رہنما دنیا میں نہیں رہے، یہ سب ایران کی جوہری خواہش کی وجہ سے ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  جلد ناکہ بندی شروع ہو جائے گی اور دوسرے ممالک بھی اس ناکہ بندی میں شامل ہوں گے، ایران کو بھتا لینے کے غیرقانونی اقدام سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم پوری طرح تیار اور مسلح ہیں، مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کر دے گی۔

Watch Live Public News