(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک دن میں ایران کو مکمل طور پر تباہ کر سکتا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز میں جہازوں پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جائے گی،یا سب جہاز گزریں گے یا کوئی نہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اپنی پسند کے لوگوں کو تیل بیچ کر پیسہ کمانے نہیں دیں گے، ایران کے خلاف ناکہ بندی وینزویلا جیسی لیکن زیادہ بڑی ہوگی،مزید آئل ٹینکرز امریکا کا رخ کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کے توانائی نظام کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی تنصیبات کو تباہ کر سکتے ہیں، ایران کے تمام پاور پلانٹس ختم کیے جا سکتے ہیں۔