(ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب ( آئی آر جی سی ) نے امریکا اور اسرائیل کو بڑی دھمکی دیدی۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ "کوئی بھی غلط اندازہ دشمن کو آبنائے میں مہلک بھنوروں میں پھسا دے گا"۔
پاسداران انقلاب کی بحری کمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے آبنائے ہرمز کو "مکمل کنٹرول میں" لے رکھا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اہم بحری راستے کی امریکی بحری ناکہ بندی کا حکم دیا۔
