اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار دیا گیا ہے، پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔ خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس سے متعلق کیس الیکشن کمیشن کے پاس آیا تھا، الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کی موقف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی۔