سپریم کورٹ میں عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ میں عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے اور عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا  جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  دھاندلی ، الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات دئیے جائیں ۔

Watch Live Public News