(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے رات کو ایران پر سخت بمباری کی، آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے سی این این سے گفتگو میں ایرانی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، انہوں نے کل ایک معاہدے پر اتفاق کیا، جو ہمارے لیے ایک بہترین معاہدہ تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے معاہدے میں جوہری معاملے سمیت سب کچھ چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلے اور 1 گھنٹے کے اندر جہاز پر ڈرون حملہ کردیا۔
خیال رہے کہ ایران نے امریکی بمباری کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کو تاحکم ثانی مکمل طور پر بند کردیا ہے۔اس کے علاوہ حملے کے جواب میں ایران نے خلیج ممالک میں کئی امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔