ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع روکا، امریکی صدر ٹرمپ

ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع روکا، امریکی صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت پر بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع روکا۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ  امریکا نے   پاکستان اور بھارت کے دوران سیز فائر میں دونوں ممالک کی بہت مدد کی۔

امریکی صدر نے کہا کہ شروع میں سیز فائر کا کہا تو دونوں ممالک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے، میں نے کہا ہم تمہارے ساتھ خوب تجارت کریں گے لیکن پہلے یہ سب بند کرو، اگر تم یہ بند کرتے ہو تو ہم تجارت کریں گے اگر نہیں کرتے،تو کوئی تجارت نہیں ہوگی۔ لوگوں نے تجارت کو کبھی اس انداز میں استعمال نہیں کیا جس طرح میں نے کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پر بات چیت کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع روکا۔  یہ بہت بری جوہری جنگ ہوسکتی تھی، اس جوہری جنگ میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جاسکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے اس پورے معاملے میں مضبوطی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے حالات کی سنگینی کو بخوبی سمجھا اور بڑی ثابت قدمی دکھائی۔  ہم نے اس عمل میں بہت مدد کی، ہم نے تجارت کے ذریعے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ 

Watch Live Public News