پاک بھارت تنازعہ میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کے بارے میں محکمہ خارجہ کی تصدیق

پاک بھارت تنازعہ میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کے بارے میں محکمہ خارجہ کی تصدیق
کیپشن: پاک بھارت تنازعہ میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کے بارے میں محکمہ خارجہ کی تصدیق

ویب ڈیسک: پاک بھارت تنازعہ میں امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق آگئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق پاکستان اور بھارت تنازعہ شدید نوعیت اختیار کر چکا تھا۔ 

امریکی محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ ’’اس کشیدگی کو کم کرنے کیلئے نائب صدر، صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ نے فوری طور پر اقدام اٹھایا‘‘۔ہم نے اس وقت حملوں کو روکنے کے لیے فون کالز کیں اور دونوں فریقین کو میز پر لانے کی بھرپور کوشش کی۔ایسا کرنے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے تنازع کا پائیدار حل نکالنا تھا۔یہ سب کچھ مثال ہے کہ امریکی قیادت اس بحران کو روکنے میں کس قدر سنجیدہ تھی۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکی صدر سب سے بات کرنا چاہتے، اختلافات ختم کرکے فریقین کو ساتھ لا سکتے ہیں۔امریکہ کے پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات اب بھی مستحکم ہیں، جو کہ ایک مثبت علامت ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے تعاون بڑھانے اور عالمی سلامتی کے فروغ پر غور کیا۔

Watch Live Public News