(ویب ڈیسک )آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی معطلی کے باعث عالمی سطح پر تیل کے ذخائر میں کمی ہونے لگی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہےکہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی معطلی سے عالمی سطح پر تیل کے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے دعوے کے برعکس حقیقت کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، بحری جہازوں پر حملوں سے جہاز رانی کمپنیاں اور عملہ سلامتی خدشات کا شکار ہیں۔
ماہرین کے مطابق امریکا، ایران حملے دوبارہ شروع ہونے کا خطرہ بھی مسلسل موجود ہے، ایران اپنی شرائط پوری ہونے تک ہرمز میں بحری آمدو رفت بحال کرنے سے انکاری ہے۔