امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف
کیپشن: امریکا میں دو ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

ویب ڈیسک: امریکا میں مقیم افغان شہریوں سے متعلق ایک تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں تقریباً دو ہزار افغان افراد کے دہشت گرد تنظیموں سے ممکنہ یا براہِ راست روابط کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ پڑتال کے عمل کو سست اور غیر مؤثر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن الائیز ویلکم کے تحت تقریباً 18 ہزار افغان شہری امریکا منتقل ہوئے، تاہم اس وقت ان کی مناسب سیکیورٹی اسکریننگ نہیں کی گئی۔

تلسی گبارڈ کے مطابق اب آپریشن الائیز ویلکم کے تحت آنے والے تمام افغان شہریوں کا ازسرِنو اور باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے لیے متعلقہ امریکی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا میں موجود 18 ہزار افغان شہریوں میں سے تقریباً 2 ہزار افراد کے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے براہِ راست یا ممکنہ روابط سامنے آئے ہیں۔

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، جس کے پیشِ نظر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News