(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ پر پوسٹ میں کہا کہ ایرانی محب وطن احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں کا کنٹرول سنبھالیں ، مظاہرین کے قاتلوں اور ظالموں کے نام محفوظ کرلیں ، انہیں بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مظاہرین کے قتل بند ہونے تک ایرانی حکام سے تمام ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی مظاہرین کیلئے مدد جلد پہنچنے والی ہے۔
قبل ازیں ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے کہا تھا کہ کسی نے جارحیت کی تو ہمارا جواب غیر متوقع اور حیران کن ہوگا، جارحیت کا ایسا جواب دینگے دشمن دنگ رہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ہماری دفاعی حکمت عملی مکمل طور پر تیار ہے،اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں ۔
ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا تھا کہ دشمن کو ان کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا، دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے ۔