موٹروے پر مسافر بس الٹنے سے 5افراد جاں بحق 

موٹروے پر مسافر بس الٹنے سے 5افراد جاں بحق 

(ویب ڈیسک ) موٹروے پر مسافر بس الٹنے سے  5افراد جاں بحق  ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق   حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوئے ہیں ۔ 22 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال اور 6 کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہن اہے کہ  زخمی ہونے والے 8 افراد کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا،  جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں چکوال اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کی گئی ہیں ۔

ریسکیوحکام  نے بتایا کہ  مسافر بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی،  حادثہ تیز رفتاری اور پھسلن کے باعث پیش آیا۔

Watch Live Public News