(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سینیٹ کے انتخابات کے لئے مزید دو نام فائنل کرلئے ہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار کون ہوں گے،پارٹی قیادت نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے لئے مزید دو نام فائنل کرلئےگئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے زلفی بخاری کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ پارٹی کے بانی رکن حامد خان کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیاس مہربان کو پارٹی کی جانب سے پہلے ہی اسلام آباد کا ٹکٹ جاری کیا جاچکا ہے ۔
خیال رہے کہ سینیٹ کیلئے تمام ٹکٹس کی منظوری بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) دیں گے۔ سینیٹ کے ٹکٹس جاری کرنے کی حتمی مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔