(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی جنگ بندی معاہدہ کرایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی -امریکا سرمایہ کاری کے فورم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل، میری ایڈمنسٹریشن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی جنگ بندی معاہدہ کرایا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کے حوالے سے کہا کہ "میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ آؤ تجارت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے لیڈر بہت سمجھدار ہیں اور جنگ بندی ہوگئی ۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنگ بندی کروانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اس جنگ کے نتیجے میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ شاید پاکستان اور بھارت کو قریب لا سکیں،وہ ایک ساتھ کھانا کھائیں ، کیا یہ اچھا نہیں ؟