امریکی صدر ٹرمپ 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ٹرمپ 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 روزہ دورے پر چین کے شہر بیجنگ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ 2017 کے بعد پہلے دورۂ چین پر بیجنگ پہنچ گئے۔ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان اہم سربراہی ملاقات متوقع ہے۔ملاقات میں تائیوان، ایران اور عالمی تجارت مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا ہوگیا۔

چین نے امریکا کے سامنے 4 ’سرخ لکیریں‘ واضح کر دیں۔چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ تائیوان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

امریکا چین تجارتی کشیدگی سربراہی ملاقات کا اہم موضوع ہوگا۔ ایران بحران پر بیجنگ سے کردار ادا کرنے کی امریکی امیدیں۔

چین ایران کا بڑا اقتصادی شراکت دار ہے، مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہونگے۔ آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

Watch Live Public News