(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے لگ گئے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بائیں بازوں کے 2 ارکان پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج اور شور شرابا کیا تاہم سیکیورٹی اہلکار احتجاج کرنے والے رکن کو فوری باہر لے گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی رکنِ پارلیمان ایمن عودہ کی جانب سے ایوان میں احتجاج کیا گیا تھا۔
اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ صرف جنگ بندی اور مجموعی معاہدے کی وجہ سے میں یہاں موجود ہوں، صرف قبضے کے خاتمے اور صرف اسرائیل کے ساتھ ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے سے ہی سب کے لیے انصاف، امن اور سلامتی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے اور یہ صرف جنگ کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئی امید کا آغاز ہے۔