امریکی ٹیرف عالمی اقتصادی نظام کیلئے جان لیوا ہے، جاپانی وزیراعظم 

امریکی ٹیرف عالمی اقتصادی نظام کیلئے جان لیوا ہے، جاپانی وزیراعظم 
کیپشن: امریکی ٹیرف عالمی اقتصادی نظام کیلئے جان لیوا ہے، جاپانی وزیراعظم 

ویب ڈیسک: جاپانی وزیراعظم نے امریکی محصولات کو دنیا میں عالمی اقتصادی نظام کیلیے جان لیوا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے حالیہ ٹیرف پر بات کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے ارکان پارلیمنٹس سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکی ٹیرف سے عالمی اقتصادی نظام بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔ 

وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے امریکی محصولات پر پہلی مرتبہ اس قدر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ جاپان مشترکہ بنیادوں پر امریکا کہ ساتھ ملکر دونوں ممالک میں تجارت اور قومی سلامتی کے مسائل پر تعاون کرسکتا ہے۔ 

  وزیراعظم ایشیبا نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ٹرمپ کی ان محصولات کے پیچھے منطق اور جذباتی عناصر پر غور کرنا بھی ضروری ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ ان محصولات سے عالمی اقتصادی نظام کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے بارے میں پوری طرح سے آگاہ ہوں اور وہ اس اقدام سے ملنے والے معاشی جھٹکے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیارہیں۔ 

جاپانی وزیراعظم کا ٹرمپ ٹیرف کو عالمی اقتصادی نظام کیلئے خطرہ قرار دینے کا بیان  جمعرات کو شروع ہونے والے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات کے آغاز سے پہلے آیا ہے۔ ان دو طرفہ مذاکرات  میں محصولات  اور زرِمبادلہ کی شرح کے متعلق گفتگو ہوگی۔ 

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاپانی مصنوعات پر 24 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News