(ویب ڈیسک) سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تاریخ ابھی طے نہیں ،وفود کو جمعہ سے اتوار تک دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے۔
رائٹرز نے سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کی تاریخ ابھی طےنہیں کی گئی ،وفود کو جمعہ سے اتوار تک دستیاب رہنے کا کہا گیا ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے دو دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے امریکی میڈیا کو کہا کہ "آپ کو وہیں رہنا چاہیے، کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے، اور ہم وہاں جانے کی طرف زیادہ مائل ہیں۔