امریکابھارت کوایف 35 طیاروں سمیت اربوں ڈالر کا فوجی سامان دے گا

 امریکابھارت کوایف 35 طیاروں سمیت اربوں ڈالر کا فوجی سامان دے گا
کیپشن: ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینےکا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ امریکہ انڈیا کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی سمیت لاکھوں ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان فروخت کرے گا۔
انڈیا کے ساتھ انرجی سیکٹر میں ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ انڈیا امریکہ سے مزید تیل اور گیس برآمد کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کیا جا سکے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’وہ بڑی مقدار میں ہم سے تیل اور گیس خریدنے جا رہے ہیں۔ انھیں اس کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس یہ موجود ہے۔
 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا بھارت کیساتھ ملکرمقابلہ کریں گے، یوکرین کونیٹو میں نہیں ہونا چاہئے، جنگ کی وجہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی بات تھی، چین سے امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہوں گے، چین ہمیں یوکرین جنگ ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے تجارت کا حجم دوگنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا، امریکی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی، انہوں نے امریکی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت دی، امریکا خود کو عظیم بنانا چاہتا ہے ہم بھی بھارت کو عظیم بنانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’انڈیا کی انرجی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہم تیل اور گیس کی تجارت پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔‘
انھوں نے جوہری توانائی میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
 نریندر مودی نے مزید کہا کہ لاس اینجلس میں نیا بھارتی سفارتخانہ کھولیں گے۔

Watch Live Public News