پیوٹن کا امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام؟ نئی پیشرفت سامنے آگئی

 پیوٹن کا امریکی صدر ٹرمپ کو پیغام؟ نئی پیشرفت سامنے آگئی

ویب ڈیسک:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے ہونے والی رات گئے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام بھیجنے کی درخواست کی۔

تفصیلات کےمطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "روس کی طرف اضافی معلومات فراہم کی گئیں، اور صدر پیوٹن نے وِٹکوف سے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ تک مخصوص پیغامات پہنچائیں۔"

کریملن نے پیغام کے مندرجات یا مذاکرات کی نوعیت پر کوئی واضح تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 تاہم، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیغام یوکرین جنگ بندی، امریکی پابندیوں اور عالمی استحکام سے متعلق ہو سکتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین جنگ، تجارتی پابندیوں اور سیکیورٹی امور پر تناؤ بڑھ رہا ہے۔

Watch Live Public News