یوکرین جنگ  پر پوٹن کیساتھ امریکا کی 'اچھی اور نتیجہ خیز " بات چیت ہوئی، ٹرمپ

یوکرین جنگ  پر پوٹن کیساتھ امریکا کی 'اچھی اور نتیجہ خیز

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ پر پوٹن کے ساتھ امریکا کی 'اچھی اور نتیجہ خیز' بات چیت ہوئی۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ارمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل روس اور امریکا کے درمیان "اچھی اور نتیجہ خیز بات چیت" کی تعریف کی۔

انہوں نے خبردار بھی کیا کہ  ہزاروں یوکرینی  فوجی روسی فوج کے "مکمل طور پر گھیرے میں ہیں"،انہوں نے کہا کہ وہ "انتہائی خراب اور کمزور پوزیشن"  پر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے پوٹن سے کہا  کہ "ان کی جانیں بچائی جائیں"، ٹرمپ نے مزید کہا کہ  "یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا" جس پیمانے پر "دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا"۔

ادھر  وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کے باہر صحافیوں سے مختصر بات کرتے ہوئے  بتایا کہ روس کے ساتھ کل رات کی بات چیت "نتیجہ خیز" تھی۔

انہوں نے کہا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج ولادیمیر پوٹن سے بات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن وہ " پوٹن اور روسیوں پر صحیح کام کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں"۔

ان کا کہنا تھا کہ  "کل ایک نتیجہ خیز دن تھا، ہم امن کے اتنے قریب کبھی نہیں تھے۔"

لیویٹ نے تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے ماسکو میں پوٹن سے بات کی۔

دوسری جانب   روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی افواج کی جانب سے "فیصلہ کن کارروائیوں کے نتیجے میں" اس نے روس کے کرسک علاقے میں سودزہ سمیت 28 بستیوں کو "آزاد" کرالیا ہے۔

وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے سمی علاقے میں ایک بستی کو آزاد کرایا ہے۔ وزارت کے Zvezda TV چینل کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ ہفتے سے متعلق ہیں۔

Watch Live Public News