سمجھ نہیں آتی کہ اتنا جنک فوڈ کھانے کے باوجود ٹرمپ کیسے صحت مند اور متحرک ہیں، امریکی وزیر صحت

سمجھ نہیں آتی کہ اتنا جنک فوڈ کھانے کے باوجود ٹرمپ کیسے صحت مند اور متحرک ہیں، امریکی وزیر صحت
کیپشن: سمجھ نہیں آتی کہ اتنا جنک فوڈ کھانے کے باوجود ٹرمپ کیسے صحت مند اور متحرک ہیں، امریکی وزیر صحت

ویب ڈیسک: امریکا کے وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی خوراک پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پاتے کہ اتنا جنک فوڈ کھانے کے باوجود ٹرمپ کیسے صحت مند اور متحرک ہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کینیڈی نے بتایا کہ صدر ٹرمپ فاسٹ فوڈ، مٹھائیوں اور ڈائٹ کولڈرنکس کا بے تحاشا استعمال کرتے ہیں، خصوصاً سفر کے دوران۔ ان کے مطابق ٹرمپ بین الاقوامی فوڈ چینز کا کھانا اس لیے کھاتے ہیں کہ وہ اسے محفوظ سمجھتے ہیں اور سفر میں بیمار ہونے سے بچنا چاہتے ہیں۔

کینیڈی نے کہا کہ یہ ان کے لیے حیران کن ہے کہ صدر اتنی غیر صحت بخش غذا کے باوجود نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ بظاہر اچھی صحت میں بھی ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کے جسمانی نظام کو غیر معمولی قرار دیا۔

تاہم یاد رہے کہ گزشتہ سال صدر کے طبی معائنے کے بعد ان کے معالج نے انہیں ’’انتہائی اچھی صحت‘‘ کا حامل قرار دیا تھا، اگرچہ امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد ٹرمپ کی صحت سے متعلق جاری کی جانے والی معلومات پر مکمل اعتماد نہیں کرتی۔

Watch Live Public News