کورونا سے ملک بھر میں مزید 59 اموات

کورونا سے ملک بھر میں مزید 59 اموات

اسلام آباد(پبلک نیوز) این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مزید 59 اموات ہو گئیں.

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35039 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 59 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 4 ماہ بعد وائرس کے ایک ہزار سے بھی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21782 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 80 ہزار 316 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔