(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کمپنی سے معاہدہ طے پاگیاہے جسے ہمارے ملک کے نوجوان بچانا چاہتے ہیں۔
ٹک ٹاک کی ملکیت پر امریکا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیا میں کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی بات چیت بہت اچھی رہی ہے ، اس جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے، تعلقات اب بھی بہت مضبوط ہیں، یورپ میں امریکہ اور چین کے درمیان بڑی تجارتی میٹنگ بہت اچھی رہی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس کمپنی سے معاہدہ طے پاگیاہے جسے ہمارے ملک کے نوجوان بچانا چاہتے ہیں۔امریکی نوجوان اس معاہدے سے بہت خوش ہوں گے۔