امریکی صدر ٹرمپ کا لبنان اور اسرائیل کےدرمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا لبنان اور اسرائیل کےدرمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کےدرمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

جنگ بندی کا اعلان امریکی صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کا امن قائم کرنے پر اتفاق ہواہے۔

انہوں ںے بتایا کہ لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ جنگ بندی کا آغاز منگل کی شام ایسٹرن  ٹائم کے مطابق 5 بجے ہو گا۔

امریکی صدر نے بیان میں کہا کہ  منگل کو ان دونوں ممالک نے واشنگٹن ڈی سی میں 34 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی، جہاں ہمارے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو  ہدایت دی تھی کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے قیام کے لیے کام کریں۔

امریکی صدر  نے مزید کہا کہ  دنیا بھر میں 9 جنگیں رکوانا  میرے لیے اعزاز رہا ہے اور یہ میری دسویں ہوگی۔

Watch Live Public News