میلبورن میں پاکستان کی ثنا بہادر کا شاندار کارنامہ، اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

میلبورن میں پاکستان کی ثنا بہادر کا شاندار کارنامہ، اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

(ویب ڈیسک)پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے میلبورن میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی کھلاڑی ریچل گرینہیم کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ثنا نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار امریکی ڈالر تھی۔

ثنا بہادر کی یہ کامیابی عالمی اسکواش سرکٹ پر پاکستان کی موجودگی کو مزید مضبوط کرتی ہے اور آسٹریلیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ایک اور نمایاں اعزاز ہے۔

Watch Live Public News