ویب ڈیسک: بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں 28ویں کانووکیشن کی شاندار تقریب کا انعقاد ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی حیثیت سے اسناد تقسیم کیں۔ کانووکیشن میں 3 ہزار 300 سے زائد طلبہ کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں عطا کی گئیں۔ بحریہ یونیورسٹی کے 108 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ شاندار تعلیمی کارکردگی پر 105 طلبہ کو سلور میڈلز دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے فارغ التحصیل طلبہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے والدین کو بھی بچوں کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے قومی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی کی نمایاں ترقی قابلِ تحسین ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی میں نئے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے آغاز کو سراہا گیا۔ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے اجرا پر بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے تعریف کی گئی۔ کانووکیشن تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کے والدین نے شرکت کی۔ بحریہ یونیورسٹی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کر رہی ہے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کر رہی ہے۔