الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

الیکشن کمیشن نےوفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا گیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 10جنوری کو اسلام آباد کے لیے بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جس میں شہر میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مقامی حکومتوں کے الیکشنز کا موڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کےالیکشن کا پروگرام واپس لیتاہے۔

یاد رہے کہ ای سی پی نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News