ایران سے امریکی خاتون کی رہائی، ٹرمپ نے تہران کے اقدام کو سراہا

ایران سے امریکی خاتون کی رہائی، ٹرمپ نے تہران کے اقدام کو سراہا
کیپشن: ایران سے امریکی خاتون کی رہائی، ٹرمپ نے تہران کے اقدام کو سراہا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے ایک امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے، جسے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 کے دوران "غلط طور پر" حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہتا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر نے رہا ہونے والی امریکی شہری کی شناخت ڈینا کراری کے نام سے کی ہے۔ ان کے مطابق ڈینا کراری کو دسمبر 2024 سے ایران سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

جیرڈ جینسر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ڈینا کراری اب محفوظ ہیں اور امریکا واپس جا رہی ہیں۔ انہوں نے ان کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ایرانی حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Watch Live Public News