(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو مذاکرات کے لیے تیار ہونا چاہیے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔
جی7 سمٹ کے موقع پر کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات شروع ہونے سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری بات چیت کرنی چاہیے۔
ٹرمپ نے کہا، "میرا خیال ہے کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا... اور انہیں فوری طور پر بات کرنی چاہیے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔"
امریکی صدر زور دیا کہ ایران کو مذاکرات کے لیے تیار ہونا چاہیے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔