نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فائنل میچ کی تاریخ کی تبدیلی پر تمام فرنچائز ز مالکا ن کو اعتماد میں لیا گیا ہے، فائنل کے لئے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹس 18 مارچ والے دن قابل استعمال ہوں گے، ہفتے کو میچ نہ ہونے کی صورت میں اتوار اور پیر کو ریزروڈے کوطور پر رکھا گیا۔Rain looms over the HBL PSL 8 Final. @TheRealPCB and Franchises are anxious that the Final should not be disrupted. Therefore, we have decided to reschedule the HBL PSL Final from 19 Mar '23 to Saturday, 18 Mar '23. Tickets already purchased for the Final will remain valid.
— Najam Sethi (@najamsethi) March 16, 2023
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 کا فائنل 19 کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں رواں ہفتے بارش کا امکان ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اتوار کو بارش کےپیش نظر پی ایس ایل کا فائنل ایک دن پہلے کھیلا جائے گا، فائنل میچ اب 19 کی بجائے 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔