آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں، چین

آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں، چین
کیپشن: امریکی صدر ٹرمپ کی آبنائے ہرمز مدد کی درخواست پر چین کا ردعمل

ویب ڈیسک: چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان نے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

ترجمان نے بتایا کہ امریکی صدر کے دورۂ چین سے متعلق بات چیت جاری ہے اور سربراہانِ مملکت کی سفارت کاری امریکا- چین تعلقات میں رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ہفتے کو چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی تاکہ آبنائے ہرمز کھولا جا سکے اور امید ظاہر کی تھی کہ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی اپنے بحری جہاز بھیجیں گے۔

تاہم، دنیا کی جانب سے ٹرمپ کی اپیل پر زیادہ ردعمل نہیں آیا۔ جاپان اور چین نے بحری جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، جبکہ جنوبی کوریا نے صورتحال کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا۔ فرانس اور برطانیہ بھی خطے میں بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر چکے ہیں۔

Watch Live Public News