ٹرمپ کا مخصوص ڈانس پھر منظر پر، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ٹرمپ کا مخصوص ڈانس پھر منظر پر، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: ٹرمپ کا مخصوص ڈانس پھر منظر پر، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران قطر کے معروف العدید ایئربیس پر تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے خطاب کے بعد مخصوص انداز میں اپنا مشہورٹرمپ ڈانس‘ بھی پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے اختتام پر جیسے ہی ان کی انتخابی مہم کا مشہور گانا بجا، صدر ٹرمپ نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر مخصوص انداز میں رقص کیا، جسے شرکاء نے خوب انجوائے کیا اور داد دی۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے عالمی سطح پر امن کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیشہ پرامن حل کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اگر اس کے اتحادیوں کو خطرہ ہوا تو وہ طاقت کے استعمال سے دریغ نہیں کرے گا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ قطر اور امریکہ کے درمیان حالیہ ہفتوں میں 42 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے طے پائے ہیں، جبکہ قطری حکومت العدید ایئربیس میں آئندہ برسوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے دفاعی ٹیکنالوجی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فضائیہ جلد ایف-47 طیاروں سے لیس ہو جائے گی، جبکہ ایف-35 کے جدید ماڈل ایف-55 کی آمد کا بھی سب کو انتظار ہے۔ مزید یہ کہ 2026 کے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں جنوبی ایشیائی خطے کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میری نظر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اب ختم ہو چکی ہے، دونوں ممالک کو جنگ کی بجائے تجارت پر آمادہ کرنے کی ہماری کوششیں کامیاب رہیں۔"

Watch Live Public News