(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ابوظہبی میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ تک غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں ہونے جارہی ہیں۔ ہمیں فلسطینیوں کی مدد کرنا ہوگی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مررہے ہیں۔
روس یوکرین مذاکرات سے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ دیکھتےہیں روس یوکرین مذاکرات میں کیا ہوتاہے، جتنی جلد ممکن ہوا روسی صدرپیوٹن سےملاقات کروں گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی سے واپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔