دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، امریکی صدر ٹرمپ بھی شامل

دنیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، امریکی صدر ٹرمپ بھی شامل

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل،ٹائم میگزین نے سال کی 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق 2025 میں دنیا کے بااثر اشخاض کون  ہیں؟ امریکی نیوز میگزین ٹائم نے فہرست جاری کردی، 2025 کی ٹائم 100 فہرست میں دنیا بھر کے بااثر عالمی رہنما اور سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

ان میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک، بنگلہ دیش کے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس شامل ہیں، جبکہ دیگر شخصیات میں جے ڈی وینس، کلاؤڈیا شینباؤم، کئیر اسٹارمر، خاویر میلی، اور رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس، جرمن سیاستدان فریڈرش میرٹس، وینزویلا کی رہنما ماریا کورینا ماچادو، اور جنوبی کوریا کی اپوزیشن شخصیت لی جے میونگ بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News