امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اسرائیل کے سفیر کا پراسرار پیغام شیئر کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اسرائیل کے سفیر کا پراسرار پیغام شیئر کر دیا

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں اُنہیں ان کے اسرائیل میں اپنے سفیر مائیک ہکابی کی جانب سے بھیجا گیا ایک مذہبی نوعیت کا پیغام دکھایا گیا ہے۔

اس پیغام میں واضح طور پر کسی بڑے فیصلے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، لیکن تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

 پیغام میں لکھا گیا:"سر! آپ سے بہت سی آوازیں مخاطب ہیں، لیکن ایک ہی آواز اہم ہے، اور وہ ہے اُس (خدا) کی آواز۔"

مائیک ہکابی ایک مذہبی عقیدے کے حامل اور اسرائیل کے حامی ’کرسچن زائنسٹ‘ سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا"میرے جیتے جی کسی صدر کو ایسی پوزیشن میں نہیں دیکھا، جیسا مقام آپ کو ملا ہے۔ امریکی صدر ٹرومین کے بعد ایسی صورتحال کسی نے نہیں دیکھی۔ میں آپ کو قائل کرنے کے لیے نہیں، بلکہ حوصلہ دینے کے لیے رابطہ کر رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ آسمان سے آنے والی آواز سنیں گے، جو میری یا کسی اور کی آواز سے زیادہ اہم ہے۔"

یاد رہے کہ امریکی  صدر ہیری ٹرومین نے دوسری عالمی جنگ  میں جاپان پر ایٹم بم گرائے تھے، اور اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے پہلے عالمی رہنما بھی تھے۔

Watch Live Public News