(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلےکی خاموشی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری تصویر میں امریکی صدر ٹرمپ کو بحری جہاز میں دکھایا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ایک اور تصویر میں امریکی صدر ٹرمپ کو دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کے الفاظ کی حامل کیپ پہنی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیئم کو صرف دفن کرنا کافی نہیں بلکہ امریکا اسے اپنے قبضے میں لے گا۔