'وزیر اعلی عثمان بزدار کا استعفی غیر آئینی تھا'

'وزیر اعلی عثمان بزدار کا استعفی غیر آئینی تھا'
لاہور: گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے استعفے کو غیر آئینی قرار دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ غیرآئینی تھا کیونکہ استعفےمیں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی نے استعفیٰ گورنر کو دینا ہوتا ہے لیکن انہوں نے وزیراعظم کودیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین سے عثمان بزدار کے استعفے پر رائے مانگی ہے، میں کسی غیرآئینی کام کی توثیق نہیں کروں گا جو عہد لیا ہے اس کی پاسداری کروں گا۔ سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر اور ایڈووکیٹ جنرل سے پنجاب اسمبلی کے واقعے پر رپورٹ مانگی ہے، ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ پرآئندہ کےلائحہ عمل کااعلان کریں گے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ابھی تک کابینہ تشکیل نہیں دی گئی ،شہبازشریف اپنی کرپشن کےثبوت ہٹانےکیلئےاقتدارمیں آئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔